نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
نبی ہمارے ، نبی ہمارے
وہ حق کی باتیں بتانے والے
وہ سیدھا رستہ دکھانے والے
وہ رہبر راہنما ہمارے
نبی ﷺ ہمارے ، نبی ﷺ ہمارے
درودِ اُن پر سلام اّن پر
بلند نبیوں میں نام اُن کا
فلک سے اُونچا مقام اُن کا
ہمارے ہادی خدا کے پیارے
نبی ﷺ ہمارے ، نبی ﷺ ہمارے
درودِ اُن پر سلام اّن پر
اُنھی کی خاطر دَمَک رہے ہیں
اُنھی کی خاطر چَمَک رہے ہیں
زمیں کے ذرّے فلک کے تارے
نبی ﷺ ہمارے ، نبی ﷺ ہمارے
درودِ اُن پر سلام اّن پر
اُنھی کے سرکار کے گَدا ہیں
اُنھی کے دربار کے گَدا ہیں
جہاں کے یہ تاج دار سارے
نبی ﷺ ہمارے ، نبی ﷺ ہمارے
درودِ اُن پر سلام اّن پر
( صوفی غلام مصطفیٰ تبسُّمؔ )
0 Comments